ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ای ڈی کے الزامات جھوٹ کا پلندہ : چدمبرم

ای ڈی کے الزامات جھوٹ کا پلندہ : چدمبرم

Mon, 25 Sep 2017 21:44:17    S.O. News Service

نئی دہلی،25؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج اپنے بیٹے اور ایک کمپنی کے خلاف (ای ڈی)کی کارروائی کے سلسلے میں جاری ایجنسی کے بیان کو 'جھوٹ اور قیاس آرائیوں کا پلندہ قرار دیا۔ ایڈی نے منی لانڈرنگ مخالف قوانین کے تحت کارت کی خصوصیات اور کمپنی کی ملکیت کوقرق کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد جاری ایک بیان میں سینئر کانگریسی لیڈر چدمبرم نے کہا:میں’’ ڈرنے والا نہیں ہوں‘‘ انہوں نے کہا کہ ایڈی کا پریس نوٹ مجھے دھمکانے اور میری آواز کو دبانے کے ارادے سے جاری کیا گیا ہے۔چدمبرم نے کہا پریس نوٹ میں الزام جھوٹ اور قیاس آرائی کا پلندہ ہے۔انہوں نے کہامیں نے ایڈی پریس نوٹ پڑھا ہے ۔ اس میں ای ڈی کے دائرہ اختیار کے معاملے پر چالاکی سے بچنے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ کیس میں داخل واحد چارج شیٹ خصوصی جج کی طرف سے مسترد کر دیا گیا ہے۔ چدمبرم نے کہاکہ جب بھی منسلکہ کا حکم دیا جائے گا، قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔ 


Share: